mansehra لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
mansehra لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

8/10/2012

ٹھیکیدار کھٹائی کیلئے منظور شدہ لاکھوں روپے کی واٹر سپلائی سکیم کا کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیا

مانسہرہ: ٹھیکیدار کھٹائی کے دیہات لما نکہ، کوگہ اور فاکر میرا کیلئے منظور شدہ لاکھوں روپے کی واٹر سپلائی سکیم کا کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیا، لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، مبینہ طور پر ٹھیکیدار نے بل بھی وصول کر لئے ہیں۔ صدر الاحسان سوشل ویلفیئر علاقہ کٹھائی، ولی محمد اور دیگر افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ 2009-10ء کی سالانہ اے ڈی پی میں رکن صوبائی اسمبلی وجیہہ الزمان خان نے لما نکہ، کوگہ اور فاکر میرا کیلئے 36 لاکھ 50 ہزار روپے کی واٹر سپلائی سکیم منظور کی اور ٹھیکیدار نے ٹینکیاں بنا کر کچھ پائپ بھی بچھائے مگر پھر اچانک غائب ہو گیا۔ شدید گرمی میں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور لوگوں کو لاکھوں کی سکیم سے ایک قطرہ پانی نصیب نہیں ہو سکا۔ محکمہ پبلک ہیلتھ نے مبینہ طور پر ٹھیکیدار کو ادائیگی بھی کر دی ہے۔ انہوں نے قومی احتساب بیورو پشاور اینٹی کرپشن پولیس سے کارروائی کی اپیل کی ہے۔