دوبئی: ایم ایم اے گروپ کی جانب سے دوبئی میں فاریکس کے نام پر متعدد فراڈ کی اطلاعات کے بعد دوبئی پولیس نے ایم ایم اے گروپ کے چیف ایگزیکٹو ملک نورید اعوان کے بھائی اشتیاق اعوان کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ گرفتاری چند روز قبل عمل میں لائی گئی تھی۔ اس ضمن میں دوبئی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایم ایم اے گروپ کی جانب سے فاریکس فراڈ کے کئی کیسز سامنے آئے ہیں۔ جن میں ایم ایم اے گروپ کی جانب سے رجسٹرڈ کروائی جانے والی کمپنیوں کو کچھ عرصہ بعد دیوالیہ قرار دے کر کروڑوں ڈالرز کا فراڈ کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں ایم ایم اے گروپ کی جانب سے ایک اورکمپنی کو دیوالیہ قرار دے کر بند کرنے کے اعلان پر دوبئی حکومت حرکت میں آگئی اور پولیس نے ایم ایم اے گروپ کے ایک مالک اشتیاق اعوان کو گرفتارکیا ہے۔ اس ضمن میں مزید تفصیلات بہت جلد جاری کردی جائیں گی۔