murder in besham لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
murder in besham لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

9/03/2012

بشا م کے نواحی علاقہ تانگیر میں نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر ایک شخص کو قتل کردیا

بشا م کے نواحی علاقہ تانگیر میں نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر ایک شخص کو قتل کردیا۔والد کی کسی سے دُشمنی یا عداوت نہیں تھی قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ۔مقتول کے بچوں کا محکمہ پولیس سے مطالبہ۔مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب 3بجے بشام کے نواحی علاقہ تانگیرمیں نامعلوم ملزمان نے جہان محمد نامی کے گھر میں داخل ہوکر اُن پر فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔مقتول جہان محمد ولد زرین گل کے بچوں کا کہنا ہے کہ ہمارے والد کی کسی سے دشمنی نہیں تھی ہمارے والد کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔دوسری جانب ٹم بشام کے اہلیان جن میں اے این پی سٹی کونسل بشام کے صدرا حمد شاہ اورتحریک انصاف کے رہنماء محبت شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتل ایک غریب شخص تھا آج تک کسی کی مرغی تک ہاتھ نہیں لگایا کسی ظالم نے قتل کرکے بڑا ظلم کیا ہے ۔حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ورنہ ہم شاہراریشم پر محکمہ پولیس کے خلاف احتجاجی تحریک چلائینگے۔