osama bin ladin compound لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
osama bin ladin compound لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

7/20/2012

اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ کی اراضی صوبائی حکومت کے نام منتقل کرنے کا اشتہار جاری

ABBOTTABAD: Children Playing Cricket on the remaining of Compound of Al-Qaida Chief Osama Bin Ladin.
ایبٹ آباد: ڈی آر او نے بلال ٹاؤن میں واقع اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ کی اراضی صوبائی حکومت کے نام منتقل کرنے کا اشتہار جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ کی اراضی 8 کنال اور 9 مرلے بنتی ہے اور یہ اراضی خٹکونہ، تحصیل تنگی ضلع چارسدہ کے رہائشی محمد ارشد ولد نقاب خان کے نام ہے۔ ڈی او آر کی طرف سے جاری اشتہار میں 18 کنال 8 مرلے اراضی صوبائی حکومت کے نام منتقل کی جائے گی۔ ڈی او آر کی جانب سے 8 کنال 9 مرلے کے بجائے 18 کنال 8 مرلے اراضی صوبائی حکومت کے نام منتقل کرنے سے نواں شہر شمالی II میں خسرات نمبرات 4089، 4130، 4090، 4129، 4131، 4133، 4090، 4128، 4132 میں مقامی افراد کی اراضی بھی موجود ہے۔ 18 کنال 9 مرلے اراضی صوبائی حکومت کے نام منتقل کرنے سے مقامی افراد کی اراضی بھی صوبائی حکومت کے ہاتھ لگ جائے گی۔