pakistan defense rally in abbottabad لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
pakistan defense rally in abbottabad لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

9/06/2012

اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام دفاع پاکستان ریلی و جلسہ

ایبٹ آباد:اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام دفاع پاکستان ریلی و جلسہ تفصیلات کے مطابق چھ ستمبریوم دفاع پاکستان کے موقع پر اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام ایوب تدریسی ہسپتال تا فوارہ چوک تک موٹرسائیکل وکار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت اہل سنت والجماعت کے رہنماء حاجی غلام مصطفی خان جدون نے کی۔ ریلی میں درجنوں موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں نے حصہ لیا۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں تنظیم کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کرتے ہوئے فوارہ چوک اور بعد ازاں شیخ البانڈی میں پہنچے۔ جہاں اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام جلسہ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حاجی غلام مصطفی خان جدون، نواز خان جدون، حاجی ایاز خان، نثار عالم و دیگر نے کہا کہ آج پاکستان پر کفار نے چاروں طرف سے یلغار کر رکھی ہے۔ قبائلی علاقہ جات میں امریکہ نے ڈرون حملوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ جبکہ دوسری جانب دہشت گردوں کے ذریعے مسلح افواج پر حملے کئے جا رہے ہیں۔ خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملوں میں تیزی لائی جا چکی ہے۔ مقررین نے کہا کہ ہم سب کو مل کر پاک فوج کے شانہ بشانہ پاکستان کے دفاع کے لئے ہر قسم کی جانی و مالی قربانی دینا ہوگی۔ اور پاکستان کے دشمنوں کو ناکام و نامراد کرنا ہوگا۔