police constable injured during operation in mansehra لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
police constable injured during operation in mansehra لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

8/25/2012

مانسہرہ جیل میں پیٹی بند نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ساتھی کو شدید زخمی کردیا

ایبٹ آباد:مانسہرہ جیل میں پیٹی بند نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ساتھی کو شدید زخمی کردیا۔ تھانہ سٹی کے ایس ایچ او نے ملزم کو بچانے کے لئے نامعلوم ایف آئی آر درج کرلی۔ ورثاء کا شدید احتجاج۔ ڈی آئی جی ہزارہ رینج زخمی ہونیوالے کانسٹیبل کی عیادت کے لئے ایوب تدریسی ہسپتال پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر ریزو پولیس میں تعینات بیلٹ نمبر: 4388 کانسٹیبل فیصل عباسی جس کی ڈیوٹی مانسہرہ جیل میں ہے۔ رمضان المبارک کے دوران فیصل عباسی کی مانسہرہ جیل کے وارڈن غنی الرحمن کے ساتھ توں تکرار ہوئی۔جس کا غنی الرحمن کو رنج تھا۔ جمعہ کے روز کانسٹیبل فیصل عباسی مانسہرہ جیل کی برج نمبر3پر حسب معمول ڈیوٹی کررہا تھا کہ غنی الرحمن نے سرکاری کلاشنکوف سے اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ فیصل عباسی نے اپنی جان بچانے کی کوشش کی تاہم ایک گولی اس کو جالگی۔ فیصل عباسی کو شدید زخمی حالت میں ایوب تدریسی ہسپتال پہنچایا گیا۔ تاہم دوسری جانب تھانہ سٹی کے ایس ایچ او ذوالفقار جدون نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصل عباسی پر فائرنگ اور زخمی ہونے کی ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کی۔ جس پر فیصل عباسی کے ورثاء نے شدید احتجاج کیا۔ اور پولیس کی تفتیشی ٹیم کو حقائق سے آگاہ کیا۔ پولیس کی تفتیشی ٹیم نے فائرنگ کرنے والے جیل وارڈن غنی الرحمن کو گرفتار کرلا اور جس سرکاری کلاشنکوف سے فائرنگ کی گئی اس کو بھی قبضے میں کرلیا۔ جمعہ کی شام ڈی آئی جی ہزارہ رینج ڈاکٹر نعیم نے ایوب تدریسی ہسپتال میں زخمی ہونے والے پولیس کانسٹیبل فیصل عباسی کی عیادت کی اور اس سے حقائق معلوم کئے۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی پولیس اہلکار کے علاج میں کسی بھی قسم کی کمی نہ رہنے دی جائے۔