police officer transfer in hazara لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
police officer transfer in hazara لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

10/03/2012

اے ایس پی فیصل ،ڈی ایس پی عزیز خان آفریدی، عارف جاویدکو تبدیل کردیا گیا

ایبٹ آباد:آئی جی پولیس خیبر پختون خواہ نے ہزارہ کے تین پولیس افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تبدیل ہونے والے آفیسرز میں اے ایس پی فیصل، ڈی ایس پی عزیز خان آفریدی اور ڈی ایس پی عارف جاوید شامل ہیں آئی جی خیبر پختون خواہ اکبر ہوتی نے ہزارہ سرکل میں تعینات اے ایس پی غازی فیصل کو اے ایس پی ہیڈ کوارٹر ہریپور، ڈی پی ایس ہیڈ کوارٹر ہری پور عزیز خان آفریدی کو ڈی ایس پی سرکل حویلیاں اور عارف جاوید کو حویلیاں سے ڈی ایس پی سرکل غازی تعینات کر دیا گیا ہے عارف جاوید اس سے قبل بھی ہری پور میں بطور اے ایس آئی سے ڈی ایس پی تک اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں جبکہ عزیز خان آفریدی ہزارہ کے پانچوں اضلاع سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی اے ایس آئی سے ڈی ایس پی تک اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں اور اس سے قبل حویلیاں میں بھی بطور ایس ایچ او بھی رہ چکے ہیں۔