ایبٹ آباد:یونین کونسل پاوا کے گاؤں گہیال قاضیاں کے رہائشی غریب شخص کے تین بچے آنکھوں کے کینسر کا شکار ، کئی ماہ قبل آنکھوں کے کینسر میں مبتلا ایک بچہ فوت ہونے کے بعد دو بچے تاحال زیر علاج ہیں، نجی ٹی وی چینل پر مذکورہ خبر کی اشاعت کے بعد وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے مفت علاج کا اعلان کر دیا گہیال قاضیاں کے رہائشی صابر کی پانچ سالہ بچی سمائکہ اور ڈیڑھ سالہ بچہ زین آنکھوں کے کینسر میں مبتلا ہیں ان سے قبل تقریبا آٹھ ماہ پہلے صابر کی ایک بچی آنکھوں کے کینسر میں مبتلا رہنے کے بعد فوت ہو چکی ہے صابر کے خاندان پر مصیبت کا یہ پہاڑ ٹوٹنے کی خبر نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے کے بعد ایڈورڈ ہیلتھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اسد اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ خاندان کے دونوں بچوں کے مفت علاج کا اعلان کرتے ہوئے انھیں فوری طور پر اسلام آباد میں بلا لیا ہے ، جنکا وہاں پر علاج شروع کر دیا گیا ہے۔