گڑھی حبیب اللہ کی عوام اور تاجر برادری نے واپڈا حکام کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ عوام کش پالیسوں کے تسلسل اور بجلی کی مسلسل بندش کے خلاف صدر انجمن تاجران گڑہی حبیب اللہ کی کال پر ا1000 سے زائد لوگوں نے دوکانوں کو بند کر کے حاجی چوک شاہرہ کشمیر کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر کے روڈ میں ٹائر جلا کر ہزاروں مظاہرین نے واپڈا کے خلاف مسلسل چھ گھنٹے تک احتجاج کیا اس موقع پرانجمن تاجران کے صدر چنگیز فیاض تنولی ، جنرل سیکرٹری محمد مشتاق قریشی ، سابق جنرل سیکرٹری سردار سعید ، دانش خان ، صدر مسلم لیگ ن گڑہی حبیب اللہ ، ڈاکٹر منیر قریشی سابق کونسلر ، حق نواز خان ، عطاء الرحمن تنولی ، اورنگزیب گوہر سواتی ، اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا حکام نے ہمیشہ گڑہی کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ۔ بجلی مسلسل بند رہتی ہے بجلی کے کم ولٹیج کا مسئلہ درد سر بن گیا ہے ۔ صارفین کی لاکھوں کی اشیاء جل گئی ہیں اور واپڈا سب ڈویژن اورگرڈ سٹیشن کی منظوری کرنل امتیاز نے کراد ی ہے ۔ لیکن چند خفیہ ہاتھ اسکی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں ۔ مقررین نے واپڈا حکام سے مطالبہ کیا ہے اگر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو کوئی بھی صارف بجلی کا بل جمع نہیں کرے گا ۔ احتجاج ختم کروانے کی غرض سے آنے والے SDOبالاکوٹ ایوب شاہ مظاہرین کو مطمئن نہ کر سکے SDOنے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ آپ لوگ بھی کوشش کریں میں بھی کروں گا کم وولٹیج کا مسئلہ دو سال تک حل نہیں ہو سکتا آخر میں SDOنے مظاہرین کے ساتھ بد تمیزی کی جس پر عوام مشتعل ہو گے اور SDOکی لاتوں ، مکوں ، تھپڑوں اور پتھروں سے دُرگت بنا ڈالی ۔ آخر میں SDOنے بھاگ کر مقامی انتظامیہ کی مدد سے مرغیوں کی دوکان میں پناہ لی اور ایک گھنٹہ تک مسلسل مرغیوں کی دوکان میں بندرہنے کے بعد مقامی SHO کیڈٹ جہانزیب تنولی ، SHOمحمد سہیل کی مدد سے پرائیویٹ گاڑی میں بیٹھا کر تھانہ لے جایا گیا ۔ آخر میں انجمن تاجران نے ایکسین کی یقین دہانی پر سوموار کے روز تک مشروط انداز میں احتجاج موخر کر دیا ۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ، کم وولٹج کے مسئلہ کا حل ، میٹر ریڈر کو ڈیوٹی کا پابند بنانا ، گرڈ سٹیشن اور واپڈا سب ڈویژن کا قیام ، بالاکوٹ تا گڑہی پرانی تاروں کی تبدیلی ، 2دن کے اندر SDO کی تبدیلی شامل ہے ۔