ایبٹ آباد:سعید خان کے اپنے چچازاد کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ گرفتار ہونیوالے رویل خان کا پولیس کی تفتیشی ٹیم کے روبرو اقرار جرم۔ آلہ قتل برآمد تفصیلات کے مطابق چند روز قبل دیری شملہ پہاڑی میں راویل خان ولد افسرخان نے اپنے چچازاد سول جج فرسٹ کے ریڈر سعید خان کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی۔ تو ملزم راویل خان نے انکشاف کیا کہ ریڈر سعید خان کے اس کے بیوی مسماۃ (ن) کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ وقوعہ کے روز بھی سعید خان اس کی غیر موجودگی میں اس کے گھر میں موجود تھا۔ میں بھی اچانک کام سے واپس آیا تو سعید خان کو اپنے گھر میں اپنی بیوی کے ہمراہ اکیلا دیکھ کرمیرا خون کھول اٹھا اور میں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے سعید خان کو قتل کردیا۔ پولیس کی تفتیشی ٹیم نے قتل میں استعمال ہونے والا تیس بور کا پستول برآمد کرلیا ہے۔اس ضمن میں راویل خان نے ’’صحافیوں ‘‘ کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ سعید خان پوری دنیا کے لئے اچھا ہوگا۔ لیکن وہ ایک بدکردار اور گندا انسان تھا۔ وہ میرا بھائی تھا۔ لیکن اس نے جو حرکت کی تھی۔ اس کی وجہ سے اس کو موت کے گھاٹ اتارنا میری مجبوری تھی۔ راویل خان نے کہا کہ میں ایک مزدور پیشہ آدمی ہوں۔ سعید خان کے میری بیوی کے ساتھ تعلقات تھے جن کی بناء پر میں نے اسے قتل کیا۔