robbery in journalist home لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
robbery in journalist home لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

9/19/2012

ایبٹ آباد:نامعلوم چور صحافی کے گھر کا صفایا کرگئے

ایبٹ آباد:نامعلوم چور صحافی کے گھر کا صفایا کرگئے۔ تھانہ میرپور نے چوروں کی تلاش شروع کردی تفصیلات کے مطابق مقامی روزنامہ سے منسلک صحافی عاطف حسین جو کہ بیماری کی وجہ سے ایوب تدریسی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ اور ان کے گھر واقع ناڑی میں تالہ لگا ہوا تھا۔ پیر اور منگل کی درمیان شب نامعلوم چوروں نے ان کے گھر کے مین دروازے کا تالہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں موجود قیمتی زیورات، نقدی، پرائز بانڈز، ایل سی ڈی، کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ، الیکٹرانکس کا سامان، قیمتی پارچہ جات چوری کرکے فرار ہوگئے۔ چوری کی اطلاع تھانہ میرپور کو دی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔