robery in abbottabad لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
robery in abbottabad لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

8/26/2012

کراچی سے مانسہرہ شادی پر آنے والے لاری اڈہ میں لٹ گئے

مانسہرہ: کراچی سے مانسہرہ شادی پر آنے والے لاری اڈہ میں لٹ گئے،لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور قیمتی کپڑوں سے بھرا بیگ غائب،اڈہ انتظامیہ کی جانب سے ڈھونڈنے میں کوئی مدد نہیں کی جارہی متاثرہ شخص کی میڈیا کو بریفنگ۔تفصیلات کے مطابق 24اگست صبح تین بجے کراچی سے مانسہرہ پہنچنے والی بالاگجر کی بس نمبر 197 میں مانسہرہ میں شادی میں شرکت کے لیے آنے والی فیملی کے چنئی کے رہائشی امجد ولی ولد ولی محمد نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی فیملی جب اڈہ پر پہنچی تو بیگ موجود تھا جسے گاڑی سے اتارا گیا تاہم چندہی لمحوں میں غائب ہو گیا جس کی اطلاع اڈہ انتظامیہ کو دی گئی تاہم انہوں نے کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کیا یہاں تک مسافروں کی لسٹ جس میں تمام مسافروں کے رابطہ نمبر درج ہوتے ہیں وہ بھی فراہم نہیں کی گئی تاکہ سب سے فردا فردا فون کرکے پتا کرلیا جاتا کہ اگر غلطی سے کوئی لے گیا ہو تو واپس مل جائے لیکن اڈہ انتظامیہ نے تعاون کرنے کے بجائے دھتکارنا شروع کردیا ہے۔ امجد ولی کے مطابق بیگ قیمتی کپڑوں اور دس تولے کے طلائی زیورات سے بھرا ہوا تھاانہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر کوئی غلطی سے بیگ اٹھا کر لے گیا ہے توہ برائے مہربانی اس نمبر 0345-9580507 پر رابطہ کرے ہم غریب لوگ ہیں اور سارا گھر بہت پریشان ہے۔