مانسہرہ:اورینٹ پبلک سکول میں بھائی کی جگہ پیپر دیتے ہوئے جعلی طالب علم گرفتار،مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق اورینٹ پبلک سکول میں ایم اے اکنامکس کاپیپر ہورہاتھا کہ ایگزامینر نے چیکنگ کے دوران رول نمبر سلپ چیک کی جوکہ مشکوک تھی جس کویونیورسٹی سے تصدیق کروانے پر پتا چلا کہ اصل طالب علم کے بجائے دوسرا طالب علم اس کی جگہ پیپر دے رہاہے۔ جس کو مقامی پولیس کے حوالے کردیاگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔