student killed by electricity shock لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
student killed by electricity shock لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

9/10/2012

ایبٹ آبادعلی بوائز ہاسٹل منڈیاں میں دو طلباء کرنٹ لگنے سے موت کے منہ میں چلے گئے

ایبٹ آباد:علی بوائز ہاسٹل منڈیاں میں دو طلباء کرنٹ لگنے سے موت کے منہ میں چلے گئے۔ طلباء کا انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب شاہد نواز ولد حلیم اللہ سکنہ دندی ضلع شانگلہ جو کہ گورنمنٹ کالج نمبر2منڈیاں میں فرسٹ ایئر کا طالبعلم ہے۔دیگر طلباء کے ساتھ علی بوائز ہاسٹل ناڑی روڈ منڈیاں میں رہائش پذیر تھا۔ کہ رات کو اچانک اس کا پاؤں ہاسٹل کے قریب سے گزرنے والی پیسکو کی مین لائن سے ٹکرا گیا۔ جس کی وجہ سے بجلی کی تاروں سے اس کو شدید کرنٹ لگا اور اسے تشویشناک حالت میں ایوب تدریسی ہسپتال پہنچایا گیا۔ طلباء نے الزام لگایا کہ ایوب تدریسی ہسپتال کی ایمرجنسی میں ڈیوٹی پر کوئی ڈاکٹر موجود نہ تھا۔ ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے شاہد نواز موت ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر موت کے منہ میں چلا گیا۔ طلباء نے بتایا کہ چند روز قبل علی بوائز ہاسٹل کی نچلی منزل پر قائم کئے جانیوالے رضوان پلازہ میں غدر گلگت کے رہائشی سلیم اللہ جو کہ گورنمنٹ کالج نمبر2 میں تھرڈ ایئر کا طالبعلم تھا۔کرنٹ لگنے سے موت کے منہ میں چلا گیا۔ نجی ہاسٹلوں میں رہائش پذیر دو طلباء کی موت ضلعی انتظامیہ اور حکومتی اداروں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ہوئی۔ نجی ہاسٹلوں کو نہ تو چیک کیا جاتا ہے اور نہ ہی ان کیخلاف کوئی اقدامات کئے جاتے ہیں۔ ماہانہ بھتوں کے عوض ایبٹ آباد میں نجی ہاسٹلوں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔