ایبٹ آباد:تعمیروطن پبلک سکول و کالج کے ایم ڈی ملک محسن رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ سکول کے سبزہ زار پر دعوت ولیمہ میں مقامی لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔ تفصیلات کے مطابق منڈیاں میں قائم نجی تعلیمی ادارے تعمیر وطن پبلک سکول اینڈ کالج کے ایم ڈی ملک محسن رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ہیں۔ ملک محسن کی دعوت ولیمہ کاانعقاداتوار کے روز سکول کے سبزہ زاروں پر کیا گیا۔ جس میں سیاسی و سماجی شخصیات ، سکول میں زیر تعلیم طلباء کے والدین ، بچوں اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایک پرتکلف دعوت طعام کا بھی اہتمام کیا گیا۔ لوگوں نے ملک محسن کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد دیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔