twin babies لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
twin babies لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

9/04/2012

مانسہرہ:جڑواں بچوں کی پیدائش لڑکی کو والدین کے حوالے کردیا جبکہ لڑکے کو غائب کردیا گیا

مانسہرہ:کنگ عبد اللہ اسپتال کے گائنی وارڈ کا ایک اور کیس سامنے آگیا،جڑواں بچوں کی پیدائش لڑکی کو والدین کے حوالے کردیا جبکہ لڑکے کو غائب کردیا گیا،والدین نے انصاف کے لیے فریادیں شروع کردیں عدالت ہمیں ہمارا بچہ دلائے ورنہ کورٹس میں تیل چھڑک کر بیوی سمیت اپنی زندگی کا خاتمہ کردوں گا والد کا میڈیا کے ذریعے آزاد عدلیہ سے مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق 30اگست کو وسیم ولد عظیم نے اپنی بیوی کو کنگ عبد اللہ اسپتال کی ایمرجنسی میں چیک کروایا جہاں سے زچگی کا کیس ہونے کے باعث گائنی وارڈ کو شفٹ کردیا گیا جہاں الٹراساؤنڈ میں والدین کو یہ خوشخبری سنائی گئی کہ جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے جس میں سے ایک لڑکی اور ایک لڑکا ہے جسے پیدائش کے فورا بعد ساس نے دیکھا بھی جنہیں فوری طور پر چائے وغیرہ کے لیے باہر بھیج دیا گیا اور مریضہ کو انجکشن لگا کر بے ہوش کردیا گیاجس کے بعد جب ساس واپس آئی تو بچہ غائب تھا جب کہ صرف بچی موجود تھی جبکہ ہمیں لیڈی ڈاکٹر اور دیگر سٹاف کا موقع پر نام بھی غلط بتایا گیا،واقعہ کے بعد ہم نے رونا دھونا شروع کردیاجس دوران ہمارا اصل ریکارڈ بھی ڈیوٹی سٹاف نے موقع سے غائب کردیاگیا جو تاحال ہمیں واپس نہیں کیا گیا جس میں الٹراساؤنڈ کی رپورٹس سونوگرافی رپورٹس جو کہ ایبٹ آباد سے کرائی گئی تھی وہ بھی شامل تھاجس میں صاف صاف لکھا گیا تھا کہ دو بچوں کی پیدائش ہونی ہے جس میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے،ہم نے ایم ایس کنگ عبد اللہ اسپتال ڈاکٹر نیاز کو محکمانہ انکوائری کے لیے درخواست بھی دی جس پر تاحال کوئی کاروائی نہیں ہوئی، اغواء ہونے والے نومولود بچے کے والد نے روتے ہوئے آزاد عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہماری پکار کو سنے اور ہمیں انصاف دلائے ہمیں ہمارا بچہ ہر حال میں زندہ چاہیے بصورت دیگر ہم مانسہرہ کی عدالتوں کے باہر میاں بیوی دونوں خود پر تیل چھڑ ک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری گائنی وارڈ کنگ عبد اللہ اسپتال کی اسٹاف پر عائد ہوگی۔