widow dillshad bibi case لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
widow dillshad bibi case لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

9/13/2012

دیوروں کے ہاتھوں ستائی ہوئی بیوہ عورت قانونی امداد کے لئے کچہری پہنچ گئی

مانسہرہ:دیوروں کے ہاتھوں ستائی ہوئی بیوہ عورت قانونی امداد کے لئے کچہری پہنچ گئی شوہر کے انتقال کے بعد دیوروں نے گھر سے بے گھر کرکے بیوہ کے شوہر کی جائیداد پربھی قبضہ جما لیا تفصیلات کے مطابق دلشاد بی بی بیوہ سید کاظم حسین شاہ ساکنہ محلہ خان بہادر نے نمائندہ آئی این بی سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ میرے شوہر کے انتقال کے بعد میرے شوہر کے بھائیوں (دیوروں) نے مجھے اپنے بچوں سمیت اپنے گھر محلہ خان بہادر سے زبردستی نکال کر شوہر کی جائیداد پر قبضہ کر لیا جن کی کفالت میں محنت مزدوری کرکے پیٹ پالتی ہوں ، بیوہ نے مزید کہا کہ میں جس مکان میں رہائش پذیر تھی اس کے دو کمروں میں میرا گھریلو سامان برتن، زیورات اور دیگر قیمتی پارچات بھی تھے جن کے تالے توڑ کر میرے دیوروں نے جملہ سامان بھی غائب کر دیا ہے میں کچھ دن قبل محلہ کی ایک فوتگی پر آئی تو محلہ دار عورتوں نے مجھے میرے سامان وغیرہ کے بارے میں بتایا کہ وہ بھی غائب ہو چکا ہے میں غریب اور لاچار عورت ہوں میرے چار بچے ہیں میرا زریعہ معاش بھی کوئی نہ ہے لہذا احکام اعلی سے اپیل ہے کہ میری قانونی امداد کرکے مجھے انصاف دلایا جاکر مکان پر قبضہ اور دیگر جو بھی شوہر کا ترکہ ہے مجھے دلایا جائے ۔