women give birth to child on road لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
women give birth to child on road لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

7/22/2012

غریب خاتون حبیب اللہ کالونی کی گلی نمبر7 میں زچگی کے مراحل سے گزر گئی


ایبٹ آباد:غریب کی جوروسب کی بھابھی۔ عوام کا ایوب تدریسی ہسپتال چیف ایگزیکٹو کیخلاف شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق روزینہ نامی خاتون حبیب اللہ کالونی کی گلی نمبر7 کے ایک گھر میں کام کاج کرتی تھی۔ گھر کے مالکان نے اسے اپنے گھر میں ہی رہنے کے لئے ایک کمرہ دے رکھا تھا۔ روزینہ کا خاوند ریڑھی بان ہے ۔ تاہم گھر کے مالکان نے اس کا گھر میں داخلہ بند کر رکھا تھا۔ لیکن روزینہ کا خاوند چوری چھپے اس سے ملنے چلا جاتا تھا۔ اتوار کی صبح سحری کے وقت روزینہ کو زچگی کے درد شروع ہو گئے۔ روزینہ نے اپنے شوہر کو اپنی حالت کے بارے میں بتایا۔ روزینہ کا شوہر غریب آدمی ہے اس کے پاس علاج معالجے کے پیسے نہ تھے۔ موصوف اپنی بیوی کو درد میں مبتلاء چھوڑ کر پیسے لینے کے لئے چلا گیا۔ اس کے جاتے ہی روزینہ کی حالت غیر ہوگئی۔ گھر کے مالکان نے اس کو اس حالت میں گھر سے باہر نکال دیا۔ حبیب اللہ کالونی کی گلی نمبر7 میں گرگئی اور مدد کے لئے چیخنا چلانا شروع کردیا۔ 

مقامی لوگوں نے ایوب تدریسی ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو اور ایم ایس کو روزینہ کی حالت کے بارے میں ٹیلی فون کرکے ایمبولینس بھیجنے کا کہا لیکن کمپلیکس کے ظالم ڈاکٹروں نے کسی کی نہ سنی۔ جس پر تھانہ میرپو رکے اے ایس آئی حمید لالہ موقع پر پہنچ گئے۔ لیکن پولیس بھی ایسے حالات میں کچھ نہ کر سکتی تھی۔ اے ایس آئی حمید لالہ اپنی نفری کے ہمراہ ایوب تدریسی ہسپتال پہنچے اور لیبر روم سے ایک دائی کو حبیب اللہ کالونی کی گلی نمبر 7 میں لے گئے۔ جہاں دائی نے روزینہ کو سڑک پر طبی امداد فراہم کی اورروزینہ کے ہاں سڑک پر بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک غریب خاتون ایوب تدریسی ہسپتال میں کھڑی درجنوں ایمبولینس گاڑیوں اور ڈاکٹروں کی موجودگی میں سڑک پر زچگی کے مراحل سے گزر رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے سالانہ کروڑوں روپے ایوب تدریسی ہسپتال کو فراہم کرنے کا فائدہ روزینہ کو کیا ہوا ہے؟ عوام نے صوبائی حکومت اور صوبائی وزیر صحت سے ایوب تدریسی ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو اور ایم ایس کو فوری طور پر ملازمتوں سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔