کوہستان:پٹن کوہستان میں دوبیر خوڑ پراجیکٹ میں کام کرنیوالا مزدور ٹنل میں دم گھٹنے سے دم توڑ گیا ،پولیس نے نعش کو تفتیش کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کوہستان کے تحصیل پٹن کے مقام پر زیر تعمیر دوبیر خوڑ ہائیڈرل پاؤر پراجیکٹ میں کام کرنیوالے مزدور شیبرولد سیر داد قوم سینا خیل سکنہ پٹن دوران کام ٹنل میں دم گھٹنے سے دم توڑ گیا ۔پراجیکٹ انتظامیہ نے نعش کو ٹنل سے نکال کر پولیس کو اطلاع دی اور تفتیش مکمل کرنے کے بعد لاش کو وارثا کے حوالے کردیا۔یاد رہے کہ خان خوڑ،آلائی خوڑ او ر دوبیر خوڑ میں اس سے پہلے بھی اس قسم کے واقعات ہوچکے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ واپڈا ن مزدوروں کی حفظات کیلئے کوئی اقدامات اُٹھائے۔