ایبٹ آباد:ملزمان فرار تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق پیر کے روز صبح ساڑھے دس بجے ایبٹ آباد کے معروف قصاب شمریزعرف شمعو قصائی کے بیٹے عامر نے اپنے دیگر ساتھیوں عبدالقیوم عرف کوڑا ولد سرور، دلدار عرف پپو ولد رفیق اور ساجد ولد یونس ساکنان گوریاں کے ہمراہ رئیس خانہ بازار ایبٹ آباد میں اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے ماموں زاد محمد صدیق ولد علی زمان کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ محمد صدیق کے قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ محمد صدیق کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے ورثاء کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں