ایبٹ آباد:اعلیٰ تعلیم کے نام پر ایبٹ آبادمیں ایک اور فراڈ۔ آئی سی سی اے کی انتظامیہ اعلیٰ تعلیم کے نام پر طلباء کے لاکھوں روپے ہڑپ کر گئی۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی اے منڈیاں میں زیر تعلیم طالبہ رابعہ نے ’’صحافیوں ‘‘ کو بتایا کہ میں نے آئی سی سی اے منڈیاں میں کچھ عرصہ قبل اے سی سی اے کرنے کے لئے داخلہ لیا۔ میں نے اور دیگر طلباء نے آئی سی سی اے کے مالکان نوید، عبدالباسط، وقاراور ملک کے پاس فی کس 77 پاؤنڈ کے حساب سے فیسیں جمع کروائی تھی۔ لیکن ان لوگوں نے تمام طلباء کی فیسیں آگے یونیورسٹی میں جمع نہیں کروائیں۔ جس پر اے سی سی اے نے مجھے اور دیگر طلباء کو فیسیں جمع نہ کروانے پر اے سی سی اے کے ڈگری پروگرام سے نکال دیا ہے۔ رابعہ نے بتایا کہ آئی سی سی اے کے مالکان اعلیٰ تعلیم کے نام پر طلباء سے فراڈ کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئی سی سی اے منڈیاں کے کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں