ایبٹ آباد:نامعلوم مسلح ملزمان نے کراچی پلٹ نوجوان کو گولی مار کر نعش ویرانے میں پھینک دی۔ مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز تھانہ بگنوتر کے ایس ایچ او کو مقامی لوگوں نے اطلاع دی کہ ڈنہ چہانڑ، پنانی ڈھاکہ کے قریب ایک بیس سالہ نوجوان کی نعش پڑی ہوئی ہے جس کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔تھانہ بگنوتر کے ایس ایچ او نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے لیا۔ دوران تلاشی مقتول کا نام نیاز ولد میر داد سکنہ چہانڑمعلوم ہوا۔ نیاز کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا اور پھر اس کی نعش ویرانے میں پھینک دی گئی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق نیاز کراچی میں محنت مزدوری کرتا تھا۔ اور تقریباً بیس روز قبل کراچی سے واپس آیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے ورثاء نے ابھی کسی پر دعویداری نہیں کی۔ پولیس کی ٹیم نیاز کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے تفتیش کررہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں