7/30/2012

سابق ناظم کوٹھیالہ کا بیٹا گاڑی کا سلنڈرپھٹنے سے جل کر کوئلہ بن گیا

ایبٹ آباد:سابق ناظم کوٹھیالہ کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے بیٹا جھلس کر جاں بحق،حادثہ توتنی موڑ کے قریب پیش آیا پولیس کی بروقت آمد جلتی گاڑی سے نعش نکال لی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق ناظم کوٹھیالہ ماسٹر عزیز الرحمان کے فرزند ساجد اپنی گاڑی نمبر LOE 2736میں افطاری کا سامان لے کر گھر جارہے تھے کہ توتنی موڑ کے قریب گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس سے گاڑی میں لگا گیس سلنڈر پھٹنے سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی،گاڑی میں سوار ساجد موقع پر جاں بحق ہوگیا تاہم پولیس اے ایس آئی اسد نے بروقت پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے جلتی گاڑی میں سے نعش نکال لی۔مرحوم کی موت کی خبر گھر پہنچتے ہی کہرام برپا ہوگیا جبکہ اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد بھی مرحوم کے گھر تعزیت کے لیے پہنچ آئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں