7/31/2012

افغانستان سے بھاگ کر ایبٹ آباد میں دوسری شادی رچانیوالی خاتون کی قسمت کا فیصلہ فیملی کورٹ کریگی

ایبٹ آباد:پسند کی شادی کرنے والے افغان جوڑے کی قسمت کا فیصلہ فیملی کورٹ کرے گی تفصیلات کے مطابق پسند کی شادی کرنے والے افغان جوڑے کی قسمت کا فیصلہ اب پشاور کی فیملی کورٹ کرے گی پشاور ہائی کورت میں افغان جوڑے کی دوبارہ پیشی ہوئی چیف جسٹس دوست محمد خان نے مقدمے کی سماعت کی مریم اور حیواد کے علاوہ ان کے رشتہ دار بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے تاہم عدالت نے انہیں فیملی کورت سے رجوع کرنے کا حکم دیا جو آئندہ دنوں میں مقدمہ کا فیصلہ کرے گی پشاور پولیس نے افغان جوڑے کو مناسب رہائش فراہم کرنے کے لئے عدالت سے استدعا کی جس پر چیف جسٹس نے مریم کو وویمن کرائسز سنٹر بھیجنے اور حیواد کو سنٹر کے قریب رہائش فراہم کرنے کا حکم دیاحیواد کے مطابق افغانستان بھیجنے کی صورت میں وہ ماریں جائیں گے افغانستان سے فرار ہو کر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے خلا ف پاکستان میں درج مقدمات پہلے ہی واپس لئے جا چکے ہیں عدالت عدلیہ کے احکامات کے تحت فیملی کورٹ مقدمہ کا فیصلہ ایک ماہ کی مدت میں کرے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں