7/20/2012

مانسہرہ ڈب کا رہائشی شخص تھانہ گڑھی کی حدودبٹراسی میں قتل

پولیس نے ایف آئی آردرج کرکے تفتیش شروع کردی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ تھانہ گڑھی پولیس کو مقامی افراد نے اطلاع دی کہ بٹراسی کے علاقے میں ایک نامعلوم نعش پڑی ہے جس پر پولیس نے بروقت پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر جب تلاشی کی تو مرحوم شخص کے جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ پر اس کی شناخت کی گئی جس کے مطابق مقتول کا مانسہرہ ڈب کا رہائشی شیراز ولد محمود تھا جسے نا معلوم افراد یا فرد نے کنپٹی پر گولی مار کر قتل کیا اور نعش وہیں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔جس کی ایف آئی آر درج کرکے تھانہ گڑھی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں