7/20/2012

نشے میں دھت جی ایم این ایچ اے کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

ایبٹ آباد:نشے میں دھت جی ایم این ایچ اے ناردرن ایریاز کی گاڑی کی ٹکر سے ہلاک و زخمی ہونے والوں کا نزلہ ڈرائیور پر گرا دیا گیا، ایف آئی آرغریب ڈرائیور کے خلاف درج،ذرائع کے مطابق موصوف اکثر نشے میں رہتے ہیں،تفصیلات کے مطابق 10جولائی کو تھانہ میر پور کی حدود نیلے پیر کے مقام پر جی ایم این ایچ اے ناردرن ایریا کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص امدان ولد عبد الرحیم سکنہ عید گاہ روڈ مظفر آباد موقع پر دم توڑ گیا تھا جبکہ دوسرا زخمی تاحال کومہ کی حالت میں زیر علاج ہے۔مبینہ ذرائع کے مطابق گاڑی جی ایم خود چلا رہے تھے جبکہ وہ نشہ کی حالت میں بھی تھے جس کے باعث گاڑی کو کنٹرول نہ کرسکے اور دو افراد کو روند ڈالا تاہم لمبے ہاتھ اور اوپر تک پہنچ ہونے کے وجہ سے ایکسیڈنٹ کا تمام تر نزلہ اپنے غریب ڈرائیور پر ڈال دیا جس کے خلاف تھانہ میر پور میں زیر دفعہ 279,337,320کے ایف آئی آر درج کرد ی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں