ایبٹ آباد:گلیات کے گاؤں نگری بالا میں نوجوان کے قتل کے بعد ڈونگا گلی پولیس کی غلط فہمی کی بناء پر مکول بالا کے ایک گھر میں چھاپہ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کے لواحقین نے ڈی آئی جی ہزارہ سے ملاقات کی اور ڈونگا گلی پولیس کی طرف سے ہونے والی زیادتی سے آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی نے ڈی ایس پی حافظ جانس کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔11 جولائی کو نگری بالا میں ابراہیم نامی نوجوان کو چھری کے وار سے قتل کر دیا گیا تھا۔
ڈونگا گلی پولیس نے اسی رات مکول بالا کے ایک گھر پر چھاپہ مارا اور فائرنگ کر کے زوجہ یحییٰ کو شدید زخمی کر دیا تھا۔ زخمی خاتون نے ڈی آئی جی ہزارہ ڈاکٹر نعیم سے ملاقات کے دوران بتایا کہ ڈونگا گلی پولیس نے ان کے خلاف بوگس مقدمات بھی بنائے ہیں۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے زخمی خاتون کے لواحقین کی اپیل پر ڈی ایس پی حافظ جانس کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیکر ایک ہفتہ میں رپورٹ طلب کی ہے۔ واضح رہے کہ پولیس کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والی خاتون ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سرجیکل وارڈ میں زیرعلاج ہے، تاحال خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں