مانسہرہ: خاکی پولیس نے کارروائی کر کے 13 سالہ مغوی دوشیزہ کو ہمشیریاں سے برآمد کر لیا، پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ خاکی کی حدود ہمشیریاں ڈبی کے ایک گھر میں لیاقت ولد لطیف اور دیگر تین افراد معصوم دوشیزہ مسماۃ (ع) کو مانسہرہ بٹ دریاں کے مقام سے اغواء کر کے لائے اور چار روز تک مذکورہ مقام پر رکھا۔ دوشیزہ کے ساتھ یہ ملزمان رات کو جنسی زیادتی کرتے اور دن کو گھر کو تالا لگا کر اسے بند کر کے چلے جاتے۔ خاکی پولیس نے گذشتہ روز مخبر کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بازیاب کرایا اور لڑکی کے والد علی مردان کے حوالہ کر دی جبکہ لیاقت کو پابند سلاسل کر دیا گیا ہے، مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں