چھترپلین:بالی منگ مشہور قتل کیس کاراضی نامہ دونوں فریق بغل گیر ہوگئے، تفصیلات کے مطابق چھترپلین کے گاؤں بالی منگ کھن میں پندرہ سال قبل دو خاندانوں کے درمیان لڑائی میں ایک شخص قتل ہوا تھا، اس دشمنی نے کئی گھروں کو اجاڑ دیا تھا، اور میاں داد نے گاؤں چھوڑ کر مفروری کی زندگی اپنائی ہوئی تھی ، اور اسی دشمنی کی وجہ سے کئی افراد زخمی اور متعدد افراد قتل بھی ہوئے تھے جبکہ میانداد کی فائرنگ سے محکمہ جنگلات کے آفیسر بھی زخمی ہوئے تھے اس وقت کے ایس ایس پی انعام غنی نے میانداد کے خلاف آپریشن کیا تھا، جس میں میانداد کا ایک بھائی اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوا تھا اور میانداد کا ایک بھائی گرفتار ہوا تھا، جس کو عدالت نے عمر بھر قید کی سزا سنائی ہے ، اور وہ اپنی سزا ہریپور جیل میں کاٹ رہا ہے ، چار ماہ قبل میانداد کو ہریپور سے گرفتار کیا گیا، تھانہ بٹل لایا گیا جہاں سے پولیس نے اس کو عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے جیل بھیج دیا ، اور اس کے خلاف مختلف مقدمات زیر بحث تھے ، مقامی مشران جن میں سابق ناظم بٹل صادق رشید، سابق ناظم ہل کوٹ شاہ مقبول، حاجی خلیل الرحمان بٹل، سردار شاہجہان آلائی، میاں اسرائیل بٹگڑی باسط خان شملائی و دیگر کی کاوشوں سے دونوں خاندانوں کے درمیان دشمنی دوستی میں تبدیل ہو گئی اور دونوں خاندانوں میں آئندہ پیار و محبت اور بھائی چارہ کو فروغ دینے کا عہد کیا، اس دشمنی کے خاتمے پر علاقہ بھر میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی اور علاقہ کے عوام نے مشیران جرگہ کے اس اقدام کو سراہا اور ان کو مبارکباد دی ۔
crimes in mansehra لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
crimes in mansehra لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
9/29/2012
مانسہرہ: علی اصغر قتل کیس میں اورنگزیب باعزت بری
مانسہرہ: علی اصغر قتل کیس میں اورنگزیب باعزت بری، ایڈیشنل سیشن جج خالد خان نے عدم ثبوت کی بناء پر ملزم کو بری قرار کردیا، تفصیلات کے مطابق علی اصغر جو کہ چکیاء روڈ پر بشیر ہوٹل کے سامنے مورخہ 23/07/2002کو شام کے وقت قتل ہوا تھا جس کی دعویداری اورنگزیب ، منظور وغیرہ پر ہوئی تھی ملزم اورنگزیب کافی عرصہ اس کیس میں مفرور بھی رہا ہے جو سابقہ تین چار سالوں سے عدالت میں پیش ہوا تھا جس کو ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ بھیج دیا گیا تھا اس مقدمہ میں چند دن قبل دونوں فریقین کے وکلاء کی اس مقدمہ میں بحث ہوئی تھی جس میں 29/09/2012کی تاریخ برائے حکم مقرر تھی جس میں گزشتہ روز خالد خان ایڈیشنل سیشن جج Iمانسہرہ نے ملزم اورنگزیب وغیرہ کو عدم ثبوت کی بنیاد پر باعزت بری کرنے کا حکم صادر فرمایا ۔
8/31/2012
مانسہرہ کے علاقہ پھکوال سے شادی شدہ خاتون کو اغواء کر لیا گیا
مانسہرہ کے علاقہ پھکوال سے شادی شدہ خاتون کو اغواء کر لیا گیا، خاوند نے اپنے ہم زلف اور اس کے بھائی کے خلاف بیوی کے اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقہ پھکوال کے رہائشی منظور حسین ولد نور حسین نے رپورٹ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کی بیوی مسماۃ (ن) بی بی کو اس کا ہم زلف محمد نذیر ولد قدرت علی نے ورغلا کر شادی کیلئے اغواء کر لیا ہے، وہ میری بیوی کی شادی اپنے بھائی رفیق سے کروانا چاہتا ہے، میری بیوی جاتے وقت 70 ہزار روپے بھی لیکر گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
8/30/2012
اوگی میں بھابھی اور پولیس اہلکار کو قتل کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کر دیا
اوگی: اوگی میں بھابھی اور پولیس اہلکار کو ناجائز تعلقات کے شبہ میں قتل کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کر دیا، عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات صادر کر دیئے۔ واضح رہے کہ دو روزہ قبلاوگی پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل سمیت خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے شخص امانت خان ساکن بلند کوٹ چھپڑا کا عدالت سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کی تھی۔ ملزم تین ہفتہ قبل بٹگرام پولیس کے حوالدار اسد شاہ اور اپنی بھابھی کو مبینہ ناجائز مراسم پر اندھا دھند فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ اوگی مبارک حسین نے ملزم کو دو روز قبل آلہ قتل سمیت گرفتار کیا اور بعد ازاں مجسٹریٹ آن ڈیوٹی مانسہرہ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے عدالت نے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔ اوگی پولیس نے ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا تو ملزم نے وہاں جج کے سامنے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
8/13/2012
کمسن بچے کے ساتھ بدفعلی: تین ملزمان کو دس سال قید پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم
مانسہرہ:تھانہ بفہ کی حدود میں کم سن بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے تین ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر دس سال قید اور ساتھ پچاس پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی کم سن بچے کے والدین کا عدلیہ کے فیصلے پر مسرت کا اظہار، 2010میں تھانہ بفہ کی حدود میں چودہ سالہ عدنان سکنہ گل باغ کے ساتھ ملزمان زیشان ، حنیف، نثار نے بد فعلی کی تھی جس پر ان کے خلاف تھانہ بفہ میں 370پی پی سی کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا، جس کا فیصلہ جرم ثابت ہونے پر مانسہرہ کیمپ کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج بالاکوٹ جاوید خان شنواری نے تینوں ملزمان کو دس دس سال قید اور پچاس ، پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ، کم سن بچے کے والدین اس فیصلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
8/06/2012
خاکی پولیس نے کارروائی کر کے 13 سالہ مغوی دوشیزہ کو ہمشیریاں سے برآمد کر لیا
مانسہرہ: خاکی پولیس نے کارروائی کر کے 13 سالہ مغوی دوشیزہ کو ہمشیریاں سے برآمد کر لیا، پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ خاکی کی حدود ہمشیریاں ڈبی کے ایک گھر میں لیاقت ولد لطیف اور دیگر تین افراد معصوم دوشیزہ مسماۃ (ع) کو مانسہرہ بٹ دریاں کے مقام سے اغواء کر کے لائے اور چار روز تک مذکورہ مقام پر رکھا۔ دوشیزہ کے ساتھ یہ ملزمان رات کو جنسی زیادتی کرتے اور دن کو گھر کو تالا لگا کر اسے بند کر کے چلے جاتے۔ خاکی پولیس نے گذشتہ روز مخبر کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بازیاب کرایا اور لڑکی کے والد علی مردان کے حوالہ کر دی جبکہ لیاقت کو پابند سلاسل کر دیا گیا ہے، مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)