8/30/2012

اوگی میں بھابھی اور پولیس اہلکار کو قتل کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کر دیا

اوگی: اوگی میں بھابھی اور پولیس اہلکار کو ناجائز تعلقات کے شبہ میں قتل کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کر دیا، عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات صادر کر دیئے۔ واضح رہے کہ دو روزہ قبلاوگی پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل سمیت خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے شخص امانت خان ساکن بلند کوٹ چھپڑا کا عدالت سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کی تھی۔ ملزم تین ہفتہ قبل بٹگرام پولیس کے حوالدار اسد شاہ اور اپنی بھابھی کو مبینہ ناجائز مراسم پر اندھا دھند فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ اوگی مبارک حسین نے ملزم کو دو روز قبل آلہ قتل سمیت گرفتار کیا اور بعد ازاں مجسٹریٹ آن ڈیوٹی مانسہرہ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے عدالت نے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔ اوگی پولیس نے ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا تو ملزم نے وہاں جج کے سامنے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں