مانسہرہ: نادر خان نامی ڈرائیور نے ایمانداری کی زندہ مثال قائم کرتے ہوئے گمشدہ پانچ لاکھ کی خطیر رقم مالک کو ڈھونڈ کر اس کے حوالہ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق 10 اگست کو شنکیاری کلیگاہ کے سوزوکی ڈرائیور نادر خان ولد عبدالعزیز کو پانچ لاکھ کی رقم سوزوکی سے ملی، ڈرائیور نے مالک کو بہت تلاش کیا تاہم گذشتہ روز مالک ملنے پر رقم اس کے حوالہ کر دی، مالک نے بھی سخاوت کی انتہا کرتے ہوئے ڈرائیور کو ایک روپیہ بھی انعام نہیں دیا۔ تفصیلات کے مطابق شنکیاری کلیگاہ کے ڈرائیور نے ایمانداری کی زندہ مثال قائم کرتے ہوئے اپنی گاڑی سے ملنے والی پانچ لاکھ کی خطیر رقم مالک کو ڈھونڈ کر اس کے حوالہ کر دی، مالک نے سخاوت کی انتہا کرتے ہوئے ڈرائیور کو ایک روپیہ بھی انعام دینے کی بجائے اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رقم لیکر واپس چل دیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں