مانسہرہ:ڈرگ انسپکٹر توصیف اور اینٹی کرپشن پولیس کی مشترکہ کاروائی تین ہسپتال اور میڈیکل اسٹور سیل مقدمہ درج، تینوں ہسپتالوں اور میڈیکل اسٹوروں سے استعمال شدہ ڈوپ ، زائد المعیاد وادویات اور نان رجسٹرڈ کمپنیوں کی ادویات برآمد، انسانی جانوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے، انسپکٹر، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر توصیف خان اور اینٹی کرپشن پولیس کے اے ایس آئی محمد یوسف نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے شنکیاری برلب قراقرم ہائی وے پر قائم غیر قانونی ہسپتال میں فیملی ہسپتال، الطمیر میڈیکل اسٹور کو سیل کر دیا جبکہ چائنہ ہومیو ہیلتھ سنٹر پر مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کر ڈالی، تینوں ہسپتالوں میں سادہ لوح افراد کی جانوں سے کھیلا جا رہا تھا کہ کاروائی کی کس کو بھی انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، انسپکٹر توصیف کی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں