9/29/2012

بالی منگ مشہور قتل کیس کاراضی نامہ دونوں فریق بغل گیر ہوگئے

چھترپلین:بالی منگ مشہور قتل کیس کاراضی نامہ دونوں فریق بغل گیر ہوگئے، تفصیلات کے مطابق چھترپلین کے گاؤں بالی منگ کھن میں پندرہ سال قبل دو خاندانوں کے درمیان لڑائی میں ایک شخص قتل ہوا تھا، اس دشمنی نے کئی گھروں کو اجاڑ دیا تھا، اور میاں داد نے گاؤں چھوڑ کر مفروری کی زندگی اپنائی ہوئی تھی ، اور اسی دشمنی کی وجہ سے کئی افراد زخمی اور متعدد افراد قتل بھی ہوئے تھے جبکہ میانداد کی فائرنگ سے محکمہ جنگلات کے آفیسر بھی زخمی ہوئے تھے اس وقت کے ایس ایس پی انعام غنی نے میانداد کے خلاف آپریشن کیا تھا، جس میں میانداد کا ایک بھائی اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوا تھا اور میانداد کا ایک بھائی گرفتار ہوا تھا، جس کو عدالت نے عمر بھر قید کی سزا سنائی ہے ، اور وہ اپنی سزا ہریپور جیل میں کاٹ رہا ہے ، چار ماہ قبل میانداد کو ہریپور سے گرفتار کیا گیا، تھانہ بٹل لایا گیا جہاں سے پولیس نے اس کو عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے جیل بھیج دیا ، اور اس کے خلاف مختلف مقدمات زیر بحث تھے ، مقامی مشران جن میں سابق ناظم بٹل صادق رشید، سابق ناظم ہل کوٹ شاہ مقبول، حاجی خلیل الرحمان بٹل، سردار شاہجہان آلائی، میاں اسرائیل بٹگڑی باسط خان شملائی و دیگر کی کاوشوں سے دونوں خاندانوں کے درمیان دشمنی دوستی میں تبدیل ہو گئی اور دونوں خاندانوں میں آئندہ پیار و محبت اور بھائی چارہ کو فروغ دینے کا عہد کیا، اس دشمنی کے خاتمے پر علاقہ بھر میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی اور علاقہ کے عوام نے مشیران جرگہ کے اس اقدام کو سراہا اور ان کو مبارکباد دی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں