کونش ویلی:تھانہ بٹل کی حدود ڈھیری نمبرداراں ہلکوٹ میں گھریلو تنازعہ پر شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کر دیا، واردات کے ارتکاب کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، ملزم عابد ولد سید فقیر قوم گجہ سکنہ ڈھیری نبرداراں کی شادی چودہ ماہ قبل اپنے ہی گاؤں کی مہراقراء سے ہوئی تھی گزشتہ رات دس بجے نامعلوم وجوہات کی بناء پر ملزم عابد نے آتیش اسلحہ سے فائرنگ کرکے مہراقراء کو قتل کر دیا، مقتولہ مہراقراء کے بھائی پرویز ولد ہارون نے رات گئے تھانہ بٹل میں اپنی ہمشیرہ کے قتل کی دعویداری اس کے شوہر عابد ولد ہارون پر عائد کی ہے جس پر تھانہ بٹل پولیس نے ملزم عابد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم عابد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے مقتولہ کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مانسہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں