8/08/2012

اسامہ کمپاؤڈ کی 6 کنال سے زائد اراضی خیبر پختونخوا حکومت کے نام منتقل کر دی گئی

ایبٹ آباد:ایبٹ آباد میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی 6 کنال سے زائد اراضی خیبر پختونخوا حکومت کے نام منتقل کر دی گئی، 6 کنال 13 مرلے کی اراضی کو اب سرکاری تصور کیا جائے گا۔ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے بلال ٹاؤن میں 6 کنال 13 مرلہ اراضی پر تعمیر کمپاؤنڈ کو گذشتہ سال ہونے والے آپریشن کے بعد مسمار کر دیا گیا تھا، مسماری کے وقت اراضی چارسدہ کے علاقہ تنگی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے نام نکلی تھی تاہم صوبائی حکومت نے اراضی کے حوالہ سے 15 دن کی ڈیڈ لائن دی تھی تاہم مذکورہ وقت میں کوئی دعویدار سامنے نہیں آیا جس پر بورڈ آف ریونیو نے 6 کنال 13 مرلہ کی اراضی صوبائی حکومت کے نام منتقل کر دی۔ اس سلسلہ میں بورڈ آف ریونیو ایبٹ آباد کی انتظامیہ نے ابتدائی کاغذات سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو ارسال کر دیئے ہیں۔ بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے مطابق اس کی باقاعدہ منظوری آئندہ ایک دو روز میں چیف سیکرٹری کی جانب سے دیدی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں