8/09/2012

ایڈیشنل سیشن جج II نے کھلابٹ میں تہرے قتل کے ملزم کو تین بار سزائے موت اور 6 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا یا

ہری پور: ایڈیشنل سیشن جج II نے کھلابٹ میں تہرے قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو تین بار سزائے موت اور 6 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کھلابٹ کی حدود میں گندم کی فصل کٹائی کے دوران ملزمان مقدر شاہ ولد فرمان شاہ اور میر افضل نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے تین افراد صفدر زمان، اختر زمان اور مختار احمد کو قتل کر دیا تھا۔ بعد ازاں ملزم مقدر شاہ گرفتار ہو گیا جبکہ ملزم میرافضل تاحال مفرور ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج II نے گواہوں کے بیانات اور وکلاء کے دلائل کے بعد ملزم مقدر شاہ کو تین بار سزائے موت اور چھ لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا۔ جیل پولیس نے سخت سیکورٹی میں ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں