crimes in haripur لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
crimes in haripur لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

9/30/2012

تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں قتل کی لرزہ خیز واردات

ہریپور: تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں قتل کی لرزہ خیز واردات،نوجوان کے سر میں نامعلوم افرا دنے گولی مار کر نعش پھینک دی،مقامی افرا د کی اطلاع پر تھانہ نے نعش قبضہ میں لے پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال پہنچا دی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود ماڈل ٹاؤن ہزارہ فاسفیٹ کے قریب پڑی نعش کی مقامی افراد نے تھانہ کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے جس پر مقتول کی شناخت مقبول ولد محمد ایوب کے نام سے ہوئی جس کی عمر 21سال ہے جبکہ وہ کانگڑہ کالونی کا رہائشی ہے جبکہ مقتول کے سرمیں گولی مار کر اسے ہلاک کیا گیا ہے جس کے بعد نامعلوم افراد خود موقع سے فرار ہوگئے ہیں جس کی رپورٹ درج کرتے ہوئے تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کردی ہے جنہیں نعش ملنے پر اطلاع د ی گئی تھی۔

9/29/2012

ہری پور:پٹرول پمپ کو لوٹنے کے بعد کیشئر کو گولی مار دی گئی

ہری پور: تھانہ سٹی کی حدود میں دو موٹر سائیکل سوار نقاب پوش افراد نے جی ٹی روڈ پر واقعہ ٹوٹل پمپ کے باہر کھڑا کھلابٹ کا رہائشی واجد ولد داؤد جہ پمپ کے کیشئر ہے سے 45 ہزار نقد چھین لی مذاحمت پے کیشئر گولی مار دی کیشئر اپنے کیبن میں بیٹھا تھا ہر دو نوجوان ہونڈا موٹر سائیکل پے آئے رقم چوری کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئی 

9/15/2012

راولپنڈی مدرسے میں ہری پورکا معلم ڈکیتی کی کوشش کے دوران قتل

خانپور: راولپنڈی مدرسے میں بانڈی منیم کا معلم ڈکیتی کی کوشش کے دوران قتل،گزشتہ روز چھ بجے نماز جنازہ ادا کرکے سپرد خاک کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق بانڈی منیم ضلع ہریپور کا رہائشی حافظ قاری زاہد ولد عبد الرشید جوکہ راولپنڈی پیرودہائی کے نزدیک مدرسے میں بچوں کو دینی تعلیم سے منور کررہا تھا کہ گزشتہ روز ڈکیتی کے کوشش کے دوران مزاحمت پر نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا جس کی نعش گزشتہ روز آبائی گاؤں بانڈی مینم پہنچنے پر علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی مرحوم کی عمر 27/28سال تھی جبکہ مرحوم نے لواحقین میں دو بچے اور بیوی چھوڑی ہے مرحوم کا نمازے جنازہ گزشتہ روز چھ بجے اداکرنے کے بعد سپردخاک کردیا گیا۔

8/31/2012

ہری پور:چوروں نے مسجد کا تالہ توڑ کر قیمتی جنریٹراڑالیا

کھلابٹ : تھانہ سرائے صالح میں چوروں کا راج ،نامعلوم چوروں نے چوریوں کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے خانہ خد اکو بھی نہ بخشا ،گزشتہ روز سرائے صالح کی ایک مسجد کا تالہ توڑ کر قیمتی جنریٹر آڑا لے گئے ،تفصیلات کے مطابق تھانہ سرائے صالح کی حدود میں آئے روز چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا آرہا ہے گزشتہ روز نامعلوم چوروں نے سرائے صالح رات گئے محلہ ڈھیری میں جامع مسجد کا تالہ توڑ کر وہاں پڑا 50ہزار روپے سے زائد مالیت کا جنریٹر اٹھا لے گئے جس سے علاقہ کی عوام عدم تحفظ کا شکار ہو گئی ہے علاقہ کی عوام نے اس واردات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈی پی او ہری پور سرائے صالح کی حدود میں آئے روز چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیں اور اس کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کریں۔

8/09/2012

ایڈیشنل سیشن جج II نے کھلابٹ میں تہرے قتل کے ملزم کو تین بار سزائے موت اور 6 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا یا

ہری پور: ایڈیشنل سیشن جج II نے کھلابٹ میں تہرے قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو تین بار سزائے موت اور 6 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کھلابٹ کی حدود میں گندم کی فصل کٹائی کے دوران ملزمان مقدر شاہ ولد فرمان شاہ اور میر افضل نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے تین افراد صفدر زمان، اختر زمان اور مختار احمد کو قتل کر دیا تھا۔ بعد ازاں ملزم مقدر شاہ گرفتار ہو گیا جبکہ ملزم میرافضل تاحال مفرور ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج II نے گواہوں کے بیانات اور وکلاء کے دلائل کے بعد ملزم مقدر شاہ کو تین بار سزائے موت اور چھ لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا۔ جیل پولیس نے سخت سیکورٹی میں ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔