خانپور: راولپنڈی مدرسے میں بانڈی منیم کا معلم ڈکیتی کی کوشش کے دوران قتل،گزشتہ روز چھ بجے نماز جنازہ ادا کرکے سپرد خاک کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق بانڈی منیم ضلع ہریپور کا رہائشی حافظ قاری زاہد ولد عبد الرشید جوکہ راولپنڈی پیرودہائی کے نزدیک مدرسے میں بچوں کو دینی تعلیم سے منور کررہا تھا کہ گزشتہ روز ڈکیتی کے کوشش کے دوران مزاحمت پر نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا جس کی نعش گزشتہ روز آبائی گاؤں بانڈی مینم پہنچنے پر علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی مرحوم کی عمر 27/28سال تھی جبکہ مرحوم نے لواحقین میں دو بچے اور بیوی چھوڑی ہے مرحوم کا نمازے جنازہ گزشتہ روز چھ بجے اداکرنے کے بعد سپردخاک کردیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں