9/14/2012

توہین رسالت پر مبنی فلم بنانیوالے امریکی کوپاکستان کے حوالے کرنے اور سرعام پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ


ایبٹ آباد: ایبٹ آباد کے مسلمانوں نے توہین رسالت پر مبنی فلم بنانیوالے امریکی کوپاکستان کے حوالے کرنے اور سرعام پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں بنائی جانیوالی توہین رسالت پر مبنی فلم کیخلاف جمعہ کے روزتمام مذہبی جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں نے کینٹ چوک میں زبردست احتجاج کیا۔
 مظاہرین نے امریکہ کیخلاف سخت نعرے بازی کی۔قبل ازیں مصر اور لیبیا کے عوام کی جانب سے سخت احتجاج اور امریکی سفیر سمیت کئی افراد کو قتل کرنے کے بعد احتجاج کی یہ لہر پورے عالم اسلام میں پھیل گئی ہے۔ایبٹ آباد میں منعقدہ احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ختم نبوت یوتھ فورس ہزارہ ڈویژن کے صدر وقار گل جدون، جنرل سیکرٹری ساجد اعوان، مجاہد شاہ، جے یوآئی کے رہنماء مولانا صدیق شریفی، جنرل سیکرٹری مولانا شکیل اختر جدون، سرفرار فاروقی، مولانا مفتی عبدالواجد اور دیگر علماء نے کہا کہ امریکہ متنازعہ فلموں کی تیاری کرکے مسلمانوں کے صبر کا امتحان نہ لے۔ امریکی سینیٹر ہیلری کلنٹن کی جانب سے یہ کہنا کہ اس فلم کی ریلیز میں امریکی حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں۔ اگر یہ بات درست ہے تو پھر امریکی حکومت کو فلم بنانے اور اس میں کام کرنے والے تمام لوگوں کیخلاف کارروائی کرنا چاہئے اور انہیں ہمارے حوالے کیا جائے۔9/11 کی یادگار پر بدبخت امریکی پادری ٹیری جونز نے قرآن پا ک کونذرآتش کیا۔ ہم امریکہ کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں کرکے مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلے۔ ہم امریکہ کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ امریکہ کے دن گنے جا چکے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب پوری دنیا میں امریکہ کا وہ حشر ہو گا جو روس کا مسلمانوں نے کیا ہے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ نبی کریمؐ کیخلاف شرانگیز فلم بنانے اور اس میں کام کرنیوالے تمام لوگوں کو سرعام پھانسی دے جائے۔ ورنہ ایبٹ آباد کے مسلمان مذہبی قائدین کے اشارے پر تمام امریکیوں کا عبرتناک حشر کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں