ہزارہ بھر سے: گستاخ رسولؐ کے خلاف ہزارہ بھر میں حتجاجی مظاہرے جاری،ہریپور میں ایم ایس او اور ڈگری کالج کے طلباء مانسہرہ میں اسلامی جمعیت طلباء اور کامرس کالج کے طلباء نے احتجاجی ریلیاں نکالیں جبکہ بٹگرام،ایبٹ آباد اور کوہستان میں بھی احتجاج جاری، جس میں امریکہ مردہ بادکے نعرے لگائے گئے جبکہ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یہودی سازش کے ذریعے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والی ویڈیو کے خلاف جہاں ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں وہیں پر ہزارہ ڈویژن میں بھی سخت ردعمل سامنے آیا ہے اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مسلمان تمام تر مفادات کو پس پشت ڈال کر گھناؤ نی سازش پر سیخ پا ہیں اور احتجاج کررہے ہیں اسی سلسلہ میں گزشتہ روز بھی ہزارہ ڈویژن کے تقریبا تمام اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن میں سے ایک ریلی ایم ایس او کے زیر اہتمام شیرانوالہ گیٹ سے شروع ہوئی اور مختلف سڑکوں اور بازاروں سے ہوتی ہوئی پنیاں چوک میں آکر جلسہ کی شکل اختیار کرگئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے گستاخ رسولؐ ممالک سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سفارتخانے بند کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ امریکہ مردہ باد کے نعرے بھی بلند کرتے رہے اسی طرح ایک اور ریلی ہریپور ڈگری کالج کے ٹی ایس کے طلباء نے نکالی جو چاندنی چوک سے ہوتی ہوئی پنیاں چوک میں پہنچ کر جلوس کی شکل اختیار کرگئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حضورؐ او صحابہ کرامؓ کی شان بیان کی اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سخت نعرہ بازی کی جبکہ امریکی پرچم اور امریکی صدر اوباما کے پتلے کوبھی نذر آتش کیامقررین نے پاکستانی حکومت کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ،جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے جبکہ دیگر ضلعوں میں ایبٹ آباد بٹگرام اور کوہستان میں بھی سخت احتجاج کیا گیا مانسہرہ میں جمعیت طلبا اسلام اور کامرس کالج کے طلباء نے احتجاجی ریلیاں نکالیں جو کہ مختلف سڑکوں اور بازاروں میں سے ہوتی ہوئی اپنا احتجاج ریکارڈ کروا کر پرامن طور پر منتشر ہوگئے جن کے شرکاء نے بھی امریکہ مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طورپر امریکہ کے ساتھ تعلقات کو ختم کرے۔
ایوب میڈیکل کالج کے طلباء کو گستاخانہ فلم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
ایبٹ آباد: گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف چھٹے روز بھی ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح ایبٹ آباد میں احتجاجی مظاہرں،ریلیوں،جلوں وجلوسوں کاسلسلہ جاری رہا بدھ کے روز ایوب میڈیکل کالج کے طلبہ نے احتجاجی نکالی ۔جو ایوب میڈیکل کالج سے شروع ہو کر میزائل چوک میں پہنچ کر بہت بڑے جلسہ عام کی شکل اختیار کرگئی۔ اس موقع پر مذکورہ فلم کو بنانے والے شخص کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا۔ میڈیکل کالج کے طلباء امریکہ اورحکمرانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورملعون پادری ٹیری جونز گستاخانہ فلم کے ڈائریکٹر کی سزا ئے موت اورامریکہ سے سفارتی تعلقات کے خاتمہ کامطالبہ کیا۔مشتعل طلباء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ ناموس رسالتؐ کے تحفظ کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اورحضورپاکؐ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔امریکی شیطانوں نے جس قوم کو للکارا ہے یہ قوم اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گی۔ امریکی حکومت مسلمانوں کے جذبات سے کھیل کر اپنے مذموم مقاصد کبھی حاصل نہیں کر سکتی۔ جب تک ایک بھی کلمہ گومسلمان زندہ رہے گا امریکہ کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔ طلباء رہنماؤں نے کہا کہ جس شیطان نے یہ فلم بنائی ہے اس کو ہمارے حوالے کیا جائے۔ ہم چند سیکنڈوں میں اس کا قیمہ بنا کر چیل کوؤں کو کھلا دیں گے۔ ایسے لوگوں کے لئے دنیا اور آخرت میں درد ناک عذاب ہے۔