9/17/2012

توہین آمیز فلم کو انٹرنیٹ پر جاری کرنے کیخلاف سینکڑوں طلباء سڑکوں پر نکل آئے

ایبٹ آباد:توہین آمیز فلم کو انٹرنیٹ پر جاری کرنے کیخلاف سینکڑوں طلباء سڑکوں پر نکل آئے۔ امریکہ کیخلاف شدید نعرے بازی۔ حکومت امریکہ کیخلاف جہاد کا اعلان کرے: طلباء کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں نبی کریمﷺ کی زندگی پر بنائی جانیوالی توہین آمیز اور شرمناک فلم کو گوگل یوٹیوب پر جاری کرنے کیخلاف پوری دنیا میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان مظاہروں میں کئی امریکی سفیر سمیت کئی لوگ مارے جا چکے ہیں۔ پیر کے روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے سینکڑوں طلباء نے امریکہ مخالف ریلی نکالی۔ یہ ریلی کالج سے شروع ہو کر مین بازار تک گئی۔ طلباء نے امریکہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مشتعل طلباء سے خطاب کرتے ہوئے طلباء رہنماؤں نے کہا کہ امریکی شیطانوں نے جس قوم کو للکارا ہے یہ قوم اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گی۔ امریکی حکومت مسلمانوں کے جذبات سے کھیل کر اپنے مذموم مقاصد کبھی حاصل نہیں کر سکتی۔ جب تک ایک بھی کلمہ گومسلمان زندہ رہے گا امریکہ کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔ طلباء رہنماؤں نے کہا کہ جس شیطان نے یہ فلم بنائی ہے اس کو ہمارے حوالے کیا جائے۔ ہم چند سیکنڈوں میں اس کا قیمہ بنا کر چیل کوؤں کو کھلا دیں گے۔ ایسے لوگوں کے لئے دنیا اور آخرت میں درد ناک عذاب ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں