9/16/2012

ڈینگی وائرس ایبٹ آباد پہنچ گیا۔ دو سگے بھائیوں میں وائرس کی تصدیق

ایبٹ آباد:ڈینگی وائرس ایبٹ آباد پہنچ گیا۔ دو سگے بھائیوں میں وائرس کی تصدیق۔ ایوب تدریسی ہسپتال کی انتظامیہ نے ڈینگی کے مریضوں کو عام مریضوں کے ساتھ رکھ کر انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔ تفصیلات کے مطابق خطرناک جان لیوا ڈینگی وائرس ایک مرتبہ پھر ایبٹ آباد پہنچ گیا ہے۔ ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے مسلم آباد کے رہائشی دو سگے بھائی مبشر خان اور عبدالماجد خان متاثر ہوگئے ہیں۔ جنہیں ایوب تدریسی ہسپتال کی میڈیکل وارڈ سی میں داخل کروادیا گیا ہے۔ ابتدائی ٹیسٹوں کے دوران دونوں بھائیوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایوب تدریسی ہسپتال کی انتظامیہ نے ڈینگی وائرس سے متاثرہ بھائیوں کو عام مریضوں کے ساتھ رکھ دیا ہے۔ جس سے یہ وائرس دوسرے مریضوں میں پھیلنے کے وسیع امکانات پیدا ہو گئے۔ محکمہ صحت کے حکام نے بھی ڈینگی وائرس سے نمٹنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے۔ ماسوائے چند جگہوں پر فوگ سپرے کرکے خانہ پری کی جارہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں