ایبٹ آباد: توہین رسالت پر مبنی فلم اور انٹرنیٹ پر جاری ہونے والے توہین آمیز خاکوں کے خلاف (آج) ہفتہ کو ہائی کورٹ بار ایبٹ آباد سمیت ہزارہ بھر کی ضلعی و تحصیل بار کونسلوں میں مکمل ہڑتال ہو گی، وکلاء تنظیمیں احتجاجی ریلیاں نکالیں گی۔ اس سلسلہ میں ہائی کورٹ بار ایبٹ آباد کے صدر سعید اختر ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری سردار مدثر ایڈووکیٹ نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کی دیگر ہائی کورٹس، ضلعی و تحصیل بار کونسلوں کی طرح ہزارہ بھر میں بھی (آج) ہفتہ کو وکلاء عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کریں گے اور احتجاجی پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک منظم سازش کے ذریعہ نہ صرف مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے بلکہ اسلام دشمن عناصر قرآن و حدیث کے ساتھ ساتھ حضورؐ کی شان میں گستاخیاں کر رہے ہی جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروع ہو رہے ہیں، اگر امریکہ سمیت اقوام متحدہ نے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات نہ اٹھائے تواس کے منفی نتائج مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہودیوں کی اسلام دشمن سازشوں کو ناکام بنا کر ان کے مکروہ چہرے بے نقاب کئے جائیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں