کھلابٹ : تھانہ سرائے صالح میں چوروں کا راج ،نامعلوم چوروں نے چوریوں کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے خانہ خد اکو بھی نہ بخشا ،گزشتہ روز سرائے صالح کی ایک مسجد کا تالہ توڑ کر قیمتی جنریٹر آڑا لے گئے ،تفصیلات کے مطابق تھانہ سرائے صالح کی حدود میں آئے روز چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا آرہا ہے گزشتہ روز نامعلوم چوروں نے سرائے صالح رات گئے محلہ ڈھیری میں جامع مسجد کا تالہ توڑ کر وہاں پڑا 50ہزار روپے سے زائد مالیت کا جنریٹر اٹھا لے گئے جس سے علاقہ کی عوام عدم تحفظ کا شکار ہو گئی ہے علاقہ کی عوام نے اس واردات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈی پی او ہری پور سرائے صالح کی حدود میں آئے روز چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیں اور اس کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کریں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں