ہریپور: تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں قتل کی لرزہ خیز واردات،نوجوان کے سر میں نامعلوم افرا دنے گولی مار کر نعش پھینک دی،مقامی افرا د کی اطلاع پر تھانہ نے نعش قبضہ میں لے پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال پہنچا دی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود ماڈل ٹاؤن ہزارہ فاسفیٹ کے قریب پڑی نعش کی مقامی افراد نے تھانہ کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے جس پر مقتول کی شناخت مقبول ولد محمد ایوب کے نام سے ہوئی جس کی عمر 21سال ہے جبکہ وہ کانگڑہ کالونی کا رہائشی ہے جبکہ مقتول کے سرمیں گولی مار کر اسے ہلاک کیا گیا ہے جس کے بعد نامعلوم افراد خود موقع سے فرار ہوگئے ہیں جس کی رپورٹ درج کرتے ہوئے تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کردی ہے جنہیں نعش ملنے پر اطلاع د ی گئی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں