مانسہرہ:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ عمران خان منافق نہیں سچا اور کھرا انسان ہے، جمعیت کو اصل نظریے سے دور پایا اس لئے الگ ہوا، کیاظمی کی طرح ضلع مانسہرہ کے چوروں لیٹروں اور کیمشن خوروں کو بھیجوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اچھڑیاں میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اعظم خان سواتی نے کہاکہ میاں نواز شریف پنجاب حکومت کی فراہم کردہ کروڑوں روپے کی بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ کر عوامی خدمت کے دعوے کر رہا ہے ، جبکہ عوام بھوکوں مر رہی ہے ، میں نے اسمبلی میں بھی پارٹی ہدایات کے باوجود زرداری کو ووٹ نہیں دیا کیونکہ یہ میرے ضمیر کے منافی تھا، تحریک انصاف نے حکومت بنائی تو کاظمی سمیت ضلع مانسہرہ میں ٹھیکوں کی کمیشن کھانے اور این سی او ایس سے کمیشن لینے والوں کا بھی محاسبہ کرونگا، نو سال تک جمعیت میں رہا مگر اسے نظریے سے دور پایا جو نعرے لگائے جا رہے ہیں، اس کے لئے جہدوجہد نہیں ہو رہی جبکہ عمران خان کو ایک سچا کھرا مسلمان اور محب وطن دیکھ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی جس پر مطمئن ہوں کیونکہ میرا قائد منافق نہیں ہے جو کہتا ہے وہ کرتا ہے عمران خان تبدیلی کا نشان ہے اس لئے نوجوانوں سمیت ہر عمر اور مکتبہ فکر کے لوگ تحریک انصاف کے سونامی میں شامل ہو کر تبدیلی کے خواہاں ہیں، اعظم خان نے مزید کہاکہ تمام پاکستانی گروپ بندیاں اور آزمائی ہوئی پارٹیاں چھوڑ کر ملک و قوم اور دین اسلام کو ترجیح دیں اور تحریک انصاف کا ساتھ دیکر سچے پاکستانی اور مسلمان ہونے کا ثبوت دیں کیونکہ ہمارا قائد دیگر لوگوں کی طرح امریکہ کی ایجنسی میں وزارت عظمی کی بھیک مانگنے نہیں جاتا بکہ عوامی طاقت پر یقین رکھتے ہیں انھوں نے کہا کہ سابقہ دور میں ضلعی نظامت چھوڑ کر میں بے بہت بڑی غلطی کی مگر آتے وقت میں اس کیا ازلہ کرونگا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں