9/30/2012

جرید کا رہائشی شخص اچانک پاؤں پھسلنے سے گہری کھائی میں گر کر جاں بحق

کاغان ویلی:سہوچ جرید کا رہائشی شخص اچانک پاؤں پھسلنے سے گہری کھائی میں گر کر جاں بحق تفصیلات کے مطابق جرید کٹھہ کا رہائشی محمد سلیم ولد عزیر زلرحمن جو زمینداری کے سلسلے میں ناراں سہوچ میں مقیم تھا گزشتہ روز گھر سے کھیت کی طرف جاتے ہوئے اچانک پاؤں پھسلنے سے گہری کھائی میں جا گرا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا مرحوم کی عمر چالیس برس تھی مرحوم نے سوگوروں میں دو بچوں اور ایک بیوہ کو چھوڑا ہے مرحوم کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے آبائی قبرستان جرید کٹھہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں