ایبٹ آباد: تحریک انصاف نے گستاخانہ فلم کے خلاف جمعہ5اکتوبر کو شان رسالتؐ ریلی کا اعلان کر دیا۔ یہ فیصلہ گذشتہ روز تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر علی اصغر خان کی رہائشگاہ ہ پر اہم اجلاس میں کیا گیا جس میں سابق ڈپٹی سپیکر سردار یعقوب، سابق ممبر صوبائی اسمبلی نثار صفدر خان، سابق ضلی آرگنائزر سردار شیر بہادر، ملک بشیر ایڈووکیٹ ، بشیر حسین عباسی ،سعیدخان مغل،سردر ادریس، شوکت تنولی ،نعیم عباسی ایڈووکیٹ، کرنل (ر) عبدالرحمان جامی ، عبدالحئی گوہر،قاری راشد ، ملک شیراز، جاوید قریشی ، کامران گل ایڈووکیٹ، جان محمد قریشی،غلام سرور عباسی،سردار مشتاق،میان گل بادشاہ، ملک ارشاد،آصف مسعود عباسی،نرگس بی بی، فامی امتیاز، ملیحہ تنویر،سلیمان شوکت، سردار احمد زیب، تیمور خالد، عبدالوہاب، یاسر شاہ، غلام مصطفےٰ،عظیم قریشی، ریاض عباسی، ماسٹر صدیق، ملک عثمان،ملک قیصر بشیر اور دیگر رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے علی اصغر خان نے کہا کہ کوئی بھی کلمہ گواپنے نبی کریمؐ کی شان میں توہین برداشت نہیں کر سکتاعالمی برادری کومسلم دنیا کے جذبات کا احساس کرنا ہو گا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر توہین رسالت جیسی ناپاک حرکات کی شدید مذمت کی گئی اور نبی کریم ؐ سمیت تمام مقدس ہستیوں کی شان میں اہا نت آمیز مواد کے خلاف عالمی قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف ہر سطح پر یہودی لابی اور مسلم دنیا کے مخالفین کی سازشوں کے خلاف بھر پور احتجاج کرے گی۔ اس ضمن میں جمعہ5اکتوبر کو کو نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد ایبٹ آباد سے پرامن شان رسالتؐریلی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے تمام ونگ کے ارکان شریک ہوں گے۔ریلی کے روٹ کے تعین اور دیگر انتظامات کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں