8/12/2012

دوبیر میں معمولی تکرار پر ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی

کوہستان: دوبیر میں معمولی تکرار پر ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ۔دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے آیوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع کوہستا ن کے علاقہ دوبیر تھانہ کی حدود میں چائنہ کیمپ میں ڈیوٹی پر مامور ایف سی اہلکاروں کی مقامی دو نوجوانوں سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ایف سی اہلکاروں نے فائرنگ کی جس سے دونوں نوجوان اکرام ولد یحییٰ سکنہ جیجال اور گلستان ولد خوئیداد بنیل دوبیر شدید زخمی ہوگئے ۔مقامی لوگوں نے فوری طبی امداد کیلئے ان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔دوسری جانب علاقہ دوبیر کے عوام نے ایف سی اہلکاروں کے خلاف مظاہرے کا اعلان کیا ہے اور ان کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں