مانسہرہ:تھانہ رسالپور پولیس کا گلی بدرال میں مقامی تھانہ کو بغیر اطلاع چھاپہ اغواء کاملزم گرفتار کرکے لے جانے کی کوشش مقامی افراد کے احتجاج پر تھانہ سٹی پویس نے ناکہ بندی کرکے پولیس موبائل کو قبضہ میں لے کر ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا،اغواء سے متعلق مختلف افواہیں گردش کرنے لگیں ملزم سیشن جج کے حکم پر مقامی جیل میں منتقل۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اوگی کی حدود گلی بدرال کے رہائشی کامران کی گرفتاری کے لیے دو دن قبل نوشہرہ تھانہ رسالپور کی پولیس نے بغیر تھانہ اوگی کو اطلاع دیے چھاپہ مارا اور ملزم کو گرفتار کرکے نوشہرہ منتقل کرنے کی کوشش کی جس پر مقامی افرادکرتے ہوئے مقامی تھانہ کو اطلاع دی جس پر وائرلیس کے ذریعے اطلا ع پر ناکہ بندی کے دوران تھانہ سٹی پولیس نے پولیس موبائل کو روک کر ملزم کو موبائل سمیت تھانہ سٹی لے آئے جہاں ڈی ایس پی اعجاز گوگا نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو تحویل میں لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے سامنے پیش کیا جنہوں نے ملزم کو جیل بھیجتے ہوئے رسالپور پولیس کو حکم دیا کہ وہ نوشہرہ سیشن جج سے لکھوا کر لائیں تو ملزم قانونی طریقہ کے مطابق ان کے حوالے کیا جائے گا تھانہ رسالپور پولیس کے مطابق ملزم انہیں ایک اغواء کے کیس میں مطلوب ہے جس کی ایف آئی آر زیر دفعہ 365تھانہ رسالپور میں درج ہے جبکہ مقامی سطح پر یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ ملزم کراچی میں ایک لڑکی کے اغواء میں ملوث ہے جس کی شادی چند ماہ قبل ہوئی تھی تاہم اصل حقائق کیا ہیں تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں